خرم نواز گنڈاپور کی سینئر صحافی دلاور چوہدری کے گھر فائرنگ کی مذمت
نوراللہ صدیقی کا آئی جی پنجاب سے ملزمان کی گرفتاری اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
لاہور (5 ستمبر 2024) سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے سینئر صحافی دلاور چوہدری کے گھر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ دلاور چوہدری کے گھر پر فائنرگ کرنے والوں کا سراغ لگا کر انہیں فوری گرفتار کیا جائے۔
مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان عوامی تحریک نور اللہ صدیقی نے بھی سینئر صحافی دلاور چوہدری کے گھر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے ملزمان کی گرفتاری اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تبصرہ