یوم آزادی خوشی اور تشکر کا دن ہے :خرم نواز گنڈا پور
یوم آزادی جہاں خوشی اور تشکر کا دن ہے وہاں یہ دن ہمیں اس عظیم نصب العین کی یاد دلاتا ہے جس کے لیے لاکھوں جانی قربانیاں دی گئیں اور آزادی کی نعمت حاصل کی گئی، اس مقصد کی طرف 1948 میں بانی پاکستان نے اشارہ کیا تھا ک ’’ہمیں دنیا کے سامنے ایک ایسا مثالی معاشی نظام پیش کرنا ہے جو انسانی مساوات اور معاشی انصاف کے سچے اسلامی تصورات پر قائم ہو‘‘۔ بانی پاکستان نے فرمایا تھا ’’امن بنی نوع انسان کی خوشی اور خوش حالی کا امین و محافظ ہے‘‘۔
خرم نواز گنڈا پور، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک
تبصرہ