عالمی برادری کشمیری عوام کے ساتھ وعدوں کو پورا کرے: قاضی زاہد حسین
مسئلہ کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ہے، صدر پی اے ٹی
لاہور(5 اگست 2024ء)پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے یوم استحصال کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کے مطالبہ کے ساتھ ہیں اور مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے خواہاں ہیں۔ قراردادوں کے برعکس مسلط کیا گیا کوئی بھی حل نہ تو دیر پا ہو سکتا ہے اور نہ ہی اسے کشمیر کے غیور عوام قبول کریں گے۔ کشمیر بین الاقوامی تنازع ہے اسے علاقائی مسئلہ بنا کر حل کرنے کی خواہش کرنے والے اپنے ارادوں میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حق خودارادیت کے لئے کشمیر کے عوام نے پرامن جدوجہد کا ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔ انہوں نے لاتعداد قربانیوں کے ذریعے یہ ثابت کیا ہے کہ ان کے ارادے آج بھی پختہ ہیںاور وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ڈائیلاگ کے ذریعے مسئلے کا پائیدار حل چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کشمیر کے عوام کے ساتھ کیے جانے والے وعدے پورے اور خطہ میں پائیدار امن کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔
تبصرہ