ملک توقیر اعوان ایڈووکیٹ عوامی تحریک شمالی پنجاب کے جنرل سیکرٹری مقرر
لاہور (3 اگست 2024) پاکستان عوامی تحریک کے سینئر رہنما ملک توقیر احمد اعوان ایڈووکیٹ کو جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب مقرر کر دیا گیا۔ سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ خرم نواز گنڈاپور، راجہ زاہد محمود، نور اللہ صدیقی، سردار عمر دراز خان، قاضی شفیق و دیگر رہنماؤں نے ملک توقیر اعوان کو نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
خرم نواز گنڈاپورنے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کی سیاست پاکستان کے استحکام، عوام کی خوشحالی، آئین و قانون کی بالادستی اور مراعات یافتہ طبقات کے مظالم سے کمزور کو بچانے کیلئے ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک توقیر اعوان ایڈوووکیٹ آئین و قانون کی بالادستی اور عام آدمی کے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، امید ہے کہ وہ نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد شمالی پنجاب میں پاکستان عوامی تحریک کو مزید فعال اور متحرک کریں گے۔ ملک توقیر اعوان پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ قیادت نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے اس کیلئے شکرگزار ہوں۔
تبصرہ