خرم نواز گنڈاپور کاچوہدری محمد افضل وڑائچ کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس
لاہور (11 جولائی 2024) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے نائب صدر چوہدری محمد افضل وڑائچ کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے اور چوہدری محمد افضل وڑائچ سمیت سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
نائب صدر عوامی تحریک راجہ زاہد محمود، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی،صدر سنٹرل پنجاب میاں ریحان مقبول، عارف چوہدری، سردار عمر دراز،ملک کرامت، آصف سلہریا ایڈووکیٹ و دیگر رہنماؤں نے بھی چوہدری محمد افضل وڑائچ کی ہمشیرہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ کریم مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق دے۔
دریں اثنا مرحومہ کی نماز جنازہ 13 جولائی (ہفتہ) کو صبح 9:30 بجے ان کے آبائی علاقے منڈی بہاؤ الدین روڈ چکوڑا سٹاپ پر ادا کی جائے گی۔
تبصرہ