اسرائیل عالمی عدالت انصاف کے جارحیت روکنے کے فیصلے پر فوری عمل کرے: خرم نواز گنڈا پور
لاہور (27 مئی 2024) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے عالمی عدالت انصاف کی طرف سے اسرائیل کو فلسطین میں جاری فوجی آپریشن روکنے کے حکم کا خیر مقدم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل عالمی عدالت انصاف کے اس حکم پر عمل کرے اس فیصلہ سے ثابت ہو گیا کہ اسرائیل کی فلسطین کے خلاف جنگ اور فوجی کارروائی غیر قانونی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل فوری فوجی کارروائیاں روکے تاکہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اور ویلفیئر آرگنائزیشنز متاثرہ علاقوں کی بحالی، زخمیوں کے علاج خوراک کے بحران پر قابو پانے کے لئے بلا روک ٹوک اپنا کردار ادا کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلہ کے بعد او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے، فیصلہ پر فوری عمل درآمد اور فلسطین میں ہونے والی تباہی کے جائزہ اور بحالی کے لئے لائحہ عمل طے کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ مستقبل میں ایسی صورت حال سے بچنے کے لیے ٹو اسٹیٹ تھیوری کو قابل قبول اور قابل عمل بنانا ہوگا۔
تبصرہ