عوامی تحریک کے 35سال مکمل، آج یوم تاسیس منایا جائے گا
مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں تقریب منعقد کی جائے گی
صوبائی و ضلعی تنظیمات بھی یوم تاسیس کے موقع پر تقاریب کا انعقاد کریں گی
لاہور (25مئی 2024) پاکستان عوامی تحریک کے قیام کو35 سال مکمل ہو گئے۔ 35 واں یوم تاسیس آج (ہفتہ) 25مئی کومنایا جائے گا۔ شہر شہر تقریبات منعقد کی جائیں گی، کیک کاٹے جائیں گے اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی، ضلعی دفاتر میں قومی و پارٹی پرچم لہرائے جائیں گے۔
مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں 35ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے تقریب منعقد کی جائے گی۔ صوبائی و ضلعی تنظیمات بھی یوم تاسیس کے موقع پر تقاریب کا انعقاد کریں گی۔
ان تقاریب میں پاکستان عوامی تحریک کی 35سالہ سیاسی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا اور ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعائیں کی جائیں گی۔
تبصرہ