پاکستان عوامی تحریک کا 35 واں یوم تاسیس 25 مئی کو ہو گا
پاکستان سمیت پوری دنیا بھر میں سیمینارز و تقاریب منعقد ہونگی
پاکستان عوامی تحریک کا 35 واں یوم تاسیس 25مئی کو مرکزی، صوبائی، ضلعی اور تحصیلی سطح پر نہایت جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں پاکستان سمیت پوری دنیا میں سیمینارز منعقد ہونگے۔ جن میں قائدین پاکستان عوامی تحریک یوم تاسیس کے سلسلے میں کیک کاٹیں گے اور پاکستان عوامی تحریک کی 35سالہ جدوجہد کو خراج تحسین پیش کریں گے۔
یوم تاسیس کے موقع پر دنیا بھر میں پاکستان عوامی تحریک کے اسلامک و کلچرل سینٹرز اور پاکستان میں مرکزی اور صوبائی سطح پر بھی پرچم کشائی کی پروقار تقاریب منعقد کی جائیں گی جبکہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں قائدین تحریک پرچم کشائی کے بعد یوم تاسیس کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطابات کریں گے۔
تبصرہ