عوامی لائرز فورم لاہور کے زیراہتمام لاہور بار ایسوسی ایشن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 73ویں سالگرہ کی تقریب
عوامی لائرز فورم لاہور کے زیراہتمام لاہور بار ایسوسی ایشن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 73ویں سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں شیخ الاسلام کی درازی عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ تقریب میں مرکزی صدر عوامی لائرز فورم نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ نے خصوصی شرکت کی۔
نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری ہمہ جہت شخصیت ہیں۔ تمام شعبہ ہائے زندگی میں آپکی خدمات نمایاں ہیں، علمی، تعلیمی، معاشی، معاشرتی، مذہبی، روحانی، سماجی، قانونی خدمات نمایاں ہیں۔ پوری دنیا میں آپکی دینی خدمات کا زمانہ معترف ہے۔ ایک سو سے زائد ممالک میں منہاج القرآن کا نیٹ ورک موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد اہرالقادری نے 1000 کتابیں تحریر کی ہیں اور 650 سے زیادہ کتابیں مارکیٹ میں موجود ہیں جبکہ دیگر کتابیں طباعت کے مرحلہ میں ہیں۔
تقریب میں سینئر ایڈووکیٹ نذیر احمد خاں، آصف سلہریا، سردار غضنفر حسین، سعود احمد خاں، پیر ایس آر عابدی، عرفان افضل، پیر ناصر قادری، ملک امجد وزیر ایڈووکیٹ و دیگر وکلاء نے شرکت کی۔
تبصرہ