وہاڑی: مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کی پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام انتخابی جلسہ میں شرکت
پاکستان عوامی تحریک وہاڑی کے زیر اہتمام چودھری نوید جٹ ایڈووکیٹ امیدوار برائے ایم این اے NA-158 اور چودھری اقبال یوسف ایم پی اے PP-233، راؤ عرفان خان امیدوار برائے ایم پی اے PP-234 کی الیکشن مہم کے سلسلہ انتخابی جلسہ کا انعقاد نواب مارکی وہاڑی میں کیا گیا۔
جسلہ میں مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، رانا محمد ادریس، چودھری عرفان یوسف، رانا وحید شہزاد، شیخ فرحان عزیز، ناصر وصلی ایڈووکیٹ، راؤ ڈاکٹر منیر، چوہدری ثقلین، علی عمران جٹ، ملک سبحان، پاکستان کسان اتحاد کے ذمہ داران سمیت پاکستان عوامی تحریک اور جملہ فورمز کے ذمہ داران اور کارکنان نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔
تبصرہ