وہاڑی: حلقہ این اے 158 و پی پی 233 کے امیدواران کا الیکشن کمپین کے سلسلہ میں اہم اجلاس
مرکزی جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ ڈاکٹر عمران یونس کی الیکشن کمپین کے سلسلے میں وہاڑی کا دورہ، امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 158 نوید جٹ ایڈوکیٹ اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 233 چودھری اقبال یوسف کے ہمراہ پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ وہاڑی کی ضلعی ایگزیکٹو اور حلقہ کے نوجوانوں کے ساتھ اہم میٹنگ کی۔
پاکستان عوامی تحریک وہاڑی کے نوجوانوں نے پاکستان عوامی تحریک کے امیدواران کی کمپین کو لیڈ کرنے کا اعلان کیا، پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے نوجوان نگر نگر عوامی تحریک کے پیغام کو لے کر جائیں گے۔ اجلاس میں ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ چوہدری ثقلین کوارڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ وہاڑی راؤ عبداللہ قادری نے بھی شرکت کی۔
تبصرہ