پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری
پاکستان عوامی تحریک کا اہم اجلاس صدر شمالی پنجاب قاضی شفیق الرحمن کی زیرصدارت انقلاب ہاؤس اسلام آباد میں میں منعقد ہوا، اجلاس میں عوامی تحریک کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیے گئے۔
اس موقع پر قاضی شفیق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کو شفاف بنانے کے لئے ہر سیاسی پارٹی کو الیکشن میں حصہ لینے کے لئے لیول پلیئگ فیلڈ ملنی چاہیے۔ قاضی شفیق نے حلقہ این اے 46 اسلام آباد سے محمد شفیق آدم مہروی، این اے 49 اٹک سے امیر اعوان، این اے 51 مری سے امجد ارباب عباسی، حلقہ این اے 53 راولپنڈی سے سردار منصور خان، حلقہ این اے 54 ٹیکسلا واہ کینٹ سے سید مدثر کاظمی، حلقہ این اے 56 راولپنڈی سے محمد ندیم راجہ، این اے 60 جہلم سے محمد عزیز، پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 2 حسن ابدال سے ضیاء طاھر ایڈوکیٹ، پی پی 6 مری سے امتیاز احمد علوی، پی پی 7 کوٹلی ستیاں سے امجد ارباب عباسی سمیت دیگر کو ٹکٹ جاری کئے۔
تبصرہ