پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس
ہماری سیاست، ریاست اور اس کے عوام کے لیے ہے، سیکرٹری جنرل عوامی تحریک
لا اینڈ آرڈر کی خرابی کی قراردادوں سے تباہ حال معیشت اور تباہ ہو گی: خرم نواز گنڈا پور
اجلاس میں صوبائی اسمبلی کے امیدواروں اور منشور پر تبادلہ خیال کیا گیا
لاہور (8 جنوری 2024) پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کراچی، پشاور، سنٹرل پنجاب کے اضلاع کے ممبران کمیٹی اور امیدواروں نے زوم لنک پر شرکت کی۔ مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے زوم لنک پر کراچی سے شرکت کی۔
اجلاس میں خرم نواز گنڈا پور نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کے الیکشن کے حوالے سے ابہام دور ہونے چاہئیں،موسم سرما کی شدت کی وجہ سے رابطہ عوام مہم میں مشکلات ضرور ہیں تاہم سینٹ کی الیکشن ملتوی کرنے کی قرار داد کی وجہ سے الیکشن ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے چہ میگوئیاں شروع ہوئیں، قانون ساز اداروں سے ایسی آوازیں نہیں آنی چاہئیں، لا اینڈ آرڈر کو خراب قرار دینے کی قرار دادوں سے الیکشن ملتوی ہوں یا نہ ہوں مگر پاکستان اندرونی و بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے خطرناک ملک ضرور ثابت ہو رہا ہے، معیشت پہلے ہی تباہ حال ہے،اس رویے اور اس آرگومنٹ کو بدلا جائے۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے 8 فروری کے الیکشن کے بارے میں یقین دہانی کروائی ہے اس لیے امیدوار انتخابی مہم جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست ریاست اور اس کے عوام کے لیے ہے اجلاس میں صوبائی اسمبلی کے ممکنہ امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دی گئی، اجلاس میں منشور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
تبصرہ