خرم نواز گنڈاپور کی ایران میں بم دھماکوں کی شدید مذمت
انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس و زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں
جاپان میں ہولناک زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مشکل کی اس گھڑی میں جاپانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں: سیکرٹری جنرل پی اے ٹی
لاہور (4 جنوری 2024ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپورنے ایران (کرمان) میں ہونے والے بم دھماکوں میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی اور تشدد کی ہر شکل کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ایران میں عام شہریوں کے خلاف ہونے والی دہشتگردی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایرانی عوام اور حکومت سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ دکھ کی اس گھڑی ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دہشتگردی امن وسلامتی کیلئے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایران میں عام شہریوں کے خلاف ہونے والی دہشتگردی قابل مذمت اور افسوس ناک ہے۔
دریں اثنا پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے جاپان میں ہولناک زلزلے سے ہونے والی جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام مشکل کی اس گھڑی میں جاپانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ زلزلے میں مرنے والوں کے لواحقین، حکومت جاپان، پاکستان میں جاپان کے سفارتکاروں اور قونصل جنرل سے اظہار افسوس اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
تبصرہ