عوامی تحریک نے قومی اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی
قومی اسمبلی کے لئے 44، صوبائی اسمبلیوں کے لئے 96 امیدوار فائنل
ہماری سیاست برائے ریاست ہے، خرم نواز گنڈاپور کی امیدواروں سے گفتگو
لاہور (4 جنوری 2024ء) پاکستان عوامی تحریک نے قومی و صوبائی حلقہ جات سے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ فہرست اُن افراد پر مشتمل ہے جن کے کاغذات نامزدگی منظور ہو چکے ہیں۔ عوامی تحریک کے قومی اسمبلی کے حلقہ جات سے 44 جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ جات سے 96 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہماری سیاست برائے ریاست ہے۔ نظام کی تبدیلی ہی میں سارے مسائل کا حل ہے۔ ہمارے امیدوار اسمبلی کے اندر بھی نظام کی تبدیلی اورجامع اصلاحات کے ایجنڈے پر زور دیں گے۔ انہوں نے امیدواروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت لاتعداد سیاسی، معاشی بحرانوں سے دو چار ہے۔ ان مسائل کے حل کے لئے قومی اتفاق رائے ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت محاذ آرائی جس سطح تک پہنچ چکی ہے اسے کم کرنا ازحد ضروری ہے۔ نفرت و انتقام کی بجائے مفاہمت سے مسائل حل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے امیدوار کسی جماعت یا کسی ذات کے خلاف مہم جوئی نہیں کررہے بلکہ ہماری انتخابی مہم پاکستان اور اس کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار موٹر سائیکل کے نشان پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے والوں میں محمد شفیق المعروف آدم مہروی NA/46، محترم ڈاکٹر امیر اعوان NA/49، سردار امجد ارباب عباسی NA/51، سردار منصور خان NA/53، سردار رضوان خان NA/55، محمد ندیم راجہ NA/56، مخدوم نیاز انقلانی NA/57، محمد عزیز ولد گلاب خان NA/60، حاجی فتح دین ولد سرفراز خان NA/87، سردار گل کمند خان NA/90، خلیل الرحمٰن NA/95، حافظ محمد عثمان NA/98، عابد ظفر NA/104، اسجد حسین NA/66، اعجار ارشدNA/77، پرویز اقبال ورک NA/78، محمد شہزاد NA/80، سید منیرالدین قادری NA/79 ، میاں محمدرضا NA/71، راناسہیل بابر NA/72، حافظ غلام مصطفےٰ گجر NA/73، قاری مظہر فرید سیال ولد نذیر احمد NA/135، علی حسین سنگوکا ولد بشیر احمد NA/136، محمد رفیع کمبوہ ولد نور احمد NA/137، محمد رفیع کمبوہ ولد نور احمد NA/138، سلوت شہزاد پراچہ NA/139، چوہدری نوید اکرم NA/62، چوہدری مبشر حسینNA/63، مہر محمد یوسف NA/64، خلیفہ محمد ایوب بٹNA/65، محمد آصف سلہریا ایڈووکیٹ NA/113، محمد خلیل NA/114، مہر شفیق احمد NA/115، لطیف احمد حسین ولد محمد حسینNA/123، ملک مجاہد محمود لنگڑیال ایڈووکیٹ NA/124، ملک احمد اخوان اعوان NA/125، ملک غضنفر عباس ایڈووکیٹ NA/130، محمد انور عباسی NA/16، گل حسن جتوئی NA/194، محمد نوید اختر ولد محمد حنیف NA/158، محمد عامر قادری ولد امام بخش NA/180، میاں نور احمد سہو ایڈدو کیٹ ولد میاں محمد رفیق NA/146، محمد نوید اصغرNA/175، ملک امان اللہ ولد محمد حیات NA/182 شامل ہیں۔
صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست مورخہ 5 جنوری 2024ء کو جاری کی جائے گی۔
تبصرہ