عوامی تحریک موٹر سائیکل کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑ رہی ہے: سردار عمر دراز
ہماری سیاست ریاست کے لیے ہے، ڈپٹی سیکرٹری کوآرڈی نیشن پی اے ٹی
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری کوآرڈینیشن سردار عمر دراز سے پاکستان عوامی تحریک لاہور، قصور، شیخوپورہ کے عہدیداران و ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی۔
سردار عمر دراز نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوامی تحریک موٹر سائیکل کے نشان پر الیکشن لڑ رہی ہے، ہماری سیاست ریاست کے لیے ہے، سیاست دلوں کو جوڑنے کا نام ہے توڑنے کا نہیں آج ہر طرف ٹوٹ پھوٹ نظر آتی ہے، جو قومی سلامتی کے لیے خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان پاکستان عوامی تحریک کا امن و یکجہتی اور نظام کی تبدیلی والا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔ پاکستان عوامی تحریک آئندہ عام انتخابات میں انشا اللہ بھرپور طریقے سے اپنا پیغام گھر گھر پہنچائے گی۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان عوامی تحریک کی سیاست عوام کے حقوق کیلئے ہے۔ اصل طاقت اس ملک کے عوام ہیں، انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک کی قیادت کا حکم ہے کہ انتخابی مہم کے دوران صرف مسائل کے حل پر بات کی جائے کسی پر کیچڑ اچھالنے کی سیاست نہ کی جائے، انہوں نے کہا کہ یہ نظام عوام کے حقوق کا محافظ نہیں ہے ڈاکٹر طاہرالقادری نے جو جو کہا تھا وہ آج حرف بہ حرف درست ثابت ہو رہا ہے۔
تبصرہ