مسیحی رہنمائوں کے وفد کی منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد
انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے مسیحی رہنمائوں کو خوش آمدید کہا اور تفصیلی بریفنگ دی
مسلم مسیحی تعلقات کے فروغ کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ بشپ ندیم کامران
دین اسلام امن، محبت، برداشت، ہم آہنگی اور رواداری کا درس دیتا ہے۔ سہیل احمد رضا
لاہور (24جون 2023) مسیحی راہنما بشپ آف لاہور چرچ آف پاکستان رائیٹ ریورنڈ بشپ ندیم کامران کی قیادت میں مسیحی رہنمائوں کے وفد نے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمدف رضا کی دعوت پرمنہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ مسیحی وفد میں بشپ آف لاہور ندیم کامران چیپلین سلطان جوزف، بشپ آفس کوآرڈینیٹر نصیر جان شامل تھے۔
نائب ناظم اعلیٰ انجینئرمحمد رفیق نجم، سہیل احمد رضا، اورنگ زیب خان، حفیظ الرحمٰن خان، سردار عمر دراز خان، طیب ضیاء، یاسر خان، ملک سجاد علی و دیگر رہنمائوں نے منہاج القرآن سیکرٹریٹ آمد پر مسیحی رہنمائوں کو خوش آمدید کہا۔
بشپ آف لا ہور ندیم کامران و دیگر مسیحی رہنمائوں نےمنہاج القرآن سیکرٹریٹ میں قائم مختلف شعبہ جات اور فورمز کا تفصیلی وزٹ کیا۔ سہیل احمد رضا نے مسیحی رہنمائوں کو تحریک منہاج القرآن کے مختلف شعبہ جات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ مسیحی وفد کو انٹرفیتھ کی بین الاقوامی سطح پر بین المذاہب رواداری کے فروغ کیلئے خدمات اور کاوشوں کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔
وزٹ کے بعد مسیحی رہنمائوں کی تحریک منہاج القرآن کے رہنمائوں کے ساتھ تفصیلی نشست ہوئی۔ سہیل احمد رضا نے مسیحی وفد کو بتایا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دنیا میں امن، محبت، بین المذاہب و بین المسالک رواداری اور انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دین اسلام تمام مذاہب کے ساتھ ہم آہنگی اور رواداری کا درس دیتا ہے۔ تحریک منہاج القرآن دین اسلام کے امن، محبت اور رواداری کے پیغام کو پوری دنیا میں عام کر رہی ہے۔ سہیل احمد رضا نے وفد کو بتایا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مسلم، کرسچن ڈائیلاگ فورم کی بنیاد رکھی ہے۔
بشپ آف لاہور بشپ ندیم کامران نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالمی سطح پر دہشت گردی کے خاتمے، قیام امن اور مذاہب عالم کے مابین رواداری کے فروغ بالخصوص مسلم مسیحی تعلقات کے فروغ کیلئے کئے جانے والے عملی خدمات کو مسیحی برادری قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن کی امن، محبت، فروغ علم اور فلاحی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری کا وجود پاکستان اور خاص طور پر عالم انسانیت کیلئے نعمت ہے۔
بشپ آف لاہور نے مزید کہا کہ ہم قومی سطح پر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن کے ساتھ ملک کر وطن عزیز پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی امن، محبت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم معاشرے کو ایک مثالی پر امن معاشرہ بناسکتے ہیں۔ پاکستان ہم سب کا ہے ہم پہلے پاکستانی اور پھر مسیحی ہیں اس وطن کو بنانے میں ہمارے بزرگوں نے بھی قربانیاں دی ہیں۔
منہاج القرآن کے رہنمائوں نے مسیحی وفد کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتب کا تحفہ دیا۔
تبصرہ