پی اے ٹی سوشل میڈیا سیل کی یوم تاسیس پر ٹویٹر پر بھرپور سرگرمی
عوامی تحریک کے مرکزی راہنماؤں کا جامع اصلاحات کا مطالبہ
مرکزی سیکرٹریٹ سمیت ضلعی دفاتر میں یوم تاسیس تقاریب ہوں گی
لاہور (24 مئی 2022ء) پاکستان عوامی تحریک نے اپنا 33 واں یوم تاسیس شایان شان منانے کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں، اس حوالے سے PAT FOUNDATION DAY کے عنوان سے پاکستان عوامی تحریک کے سوشل میڈیا کی طرف سے ٹویٹر پر بھرپور سرگرمی کی گئی، جس میں ہزار ہا پیغامات کے ذریعے عوامی تحریک اور اس کے قائد کے انقلابی اصلاحات کے ایجنڈے اور ویژن کی پذیرائی کی گئی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے کہا کہ نفرت اور انتقام کی سیاست سے قومی یکجہتی کو خطرہ ہے، عوامی تحریک کے 10 نکاتی فارمولے میں تمام مسائل کا حل موجود ہے۔
سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا تھا کہ یہ نظام غریب کی خوشیوں اور خوشحالی کا قاتل ہے آج یہ بات سچ ثابت ہوگئی۔ کسی کو ملک اور اس کے عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔
میاں ریحان مقبول نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل پاکستان عوامی تحریک کی باشعور قیادت اور اس کے محب وطن کارکنوں کے پاس ہے، ہم تبدیلی کی حقیقی آواز ہیں پاکستان عوامی تحریک سمجھتی ہے الیکشن نہیں جامع اصلاحات سے بحران ٹلیں گے۔
قاضی شفیق نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک سیاست کو عوامی خدمت کا ذریعہ اور عبادت سمجھتی ہے۔ یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہوگی۔
نور احمد سہو نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن آئین کے آرٹیکل 62/63 کے مطابق امیدواروں کی سکروٹنی یقینی بنا دے تو بہت ساری سیاسی آلائشوں سے نجات مل جائے گی۔
نوراللہ صدیقی نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک اتحاد امت کی سب سے بڑی علمبردار ہے۔
راجہ زاہد نے کہا کہ عوامی تحریک ہی حقیقی تبدیلی کی مضبوط آواز ہے۔
عارف چودھری نے کہا کہ مسائل کا حل قومی ڈائیلاگ میں ہے۔ 25 مئی 2022ء کو مرکزی سیکرٹریٹ سمیت ضلعی دفاتر میں یوم تاسیس کی تقاریب ہوں گی۔
تبصرہ