پاکستان عوامی تحریک کا 33 واں یوم تاسیس 25 مئی کو منایا جائے گا
مرکزی سیکرٹریٹ، صوبائی دفاتر میں پرچم کشائی کر کے یوم تاسیس
کی تقریبات کا آغاز کیاجائیگا
ملک بھر میں پاکستان عوامی تحریک کی تنظیمات تقاریب کا انعقاد کریں گی، کیک کاٹے
جائیں گے
مرکزی تقریب 25 مئی کو ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو گی، مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنما شریک
ہونگے
لاہور (21 مئی 2022ء) پاکستان عوامی تحریک کا 33 واں یوم تاسیس 25 مئی کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ، صوبائی دفاتر اور ضلعی دفاترمیں عہدیداران و کارکنان 25مئی کو پرچم کشائی کر کے یوم تاسیس کی تقریبات کا آغاز کریں گے۔ سیمینارز منعقد کئے جائیں گے، ملک بھر میں پاکستان عوامی تحریک کی تنظیمات تقاریب کا انعقاد کریں گی، کیک کاٹے جائیں گے۔ قومی پرچم و پارٹی پرچم لہرائے جائیں گے، ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعائیں کی جائینگی۔
یوم تاسیس کی مرکزی تقریب 25 مئی کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو گی۔ سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور راجہ زاہد محمود، نور اللہ صدیقی، عارف چوہدری، ڈاکٹر سلطان محمود چوہدری، گلزار حسین شاہ سمیت پاکستان عوامی تحریک کے رہنما تقریب میں شرکت کریں گے۔ فیصل آباد، کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، پشاور، ایبٹ آباد و ملک کے دیگر شہروں میں بھی یوم تاسیس کی تقاریب کا انعقاد کیا جائیگا۔
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری کوآرڈینیشن عارف چوہدری نے بتایا کہ یوم تاسیس کی تقاریب کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کی سیاسی جدوجہد عوام دشمن نظام کے خلاف ہے، یہ لوٹ کھسوٹ کا نظام ملک وقوم کی جڑیں کھوکھلی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یوم تاسیس پر ”نظام بدلو“ سیمینارز منعقد کئے جائیں گے۔ پاکستان عوامی تحریک نے قوم کو شعور دیا ہے کہ ملک کے حالات بدلنے ہیں تو ظلم اور کرپشن پر مبنی نظام بدلنا ہوگا۔ پاکستان عوامی تحریک نے نظام کو بدلنے کیلئے نہ صرف عوامی شعور اجاگر کیا بلکہ عملی جدوجہد بھی کی ہے۔ حقیقی جمہوریت کی راہ میں یہ دھن، دھونس، دھاندلی پر مبنی انتخابی نظام حائل ہے۔
تبصرہ