جو تبدیلی چاہتے ہیں عوامی تحریک میں آجائیں: ریحان مقبول
ڈاکٹر طاہرالقادری کے کارکنوں کو کوئی خرید سکتا ہے نہ جھکا
سکتا ہے:صدر پنجاب
آزمائے ہوؤں کو بار بار آزما کر خود کو بار بار دھوکہ نہ دیں
لاہور (5 اپریل 2022ء) پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے صدر میاں ریحان مقبول نے کہا ہے کہ جو تبدیلی اور حقیقی معنوں میں آئین کی بالادستی اور مسائل کا حل چاہتے ہیں وہ پاکستان عوامی تحریک میں آجائیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کسی بھی وزیراعظم سے زیادہ پاکستان اور اس کے غریب عوام کی خدمت کی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کے ملک بھر میں قائم تعلیمی اداروں میں غریب خاندانوں کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد طلباء و طالبات معیاری تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صحت اور خوراک کے منصوبوں سے ہزاروں غریب خاندان مستفید ہورہے ہیں۔ڈاکٹر طاہرالقادری کے قائم کئے گئے اداروں سے 25 ہزار سے زائد خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری ایم این بنے تو انہوں نے محض مراعات کے لئے اسمبلی کا رکن رہنے کی بجائے استعفیٰ دے کر پاکستان کے عوام کی خدمت کے لئے خود کو وقف کیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کو پوری دنیا ایک اہل علم اور دانشور کے طور پر جانتی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری ہی پاکستان اور اس کے عوام کے مسائل کو سمجھتے اور انہیں حل کرنے کا شعور رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے پاکستان کے عوام کو شعور دیا امت مسلمہ کے وقار کی بحالی کے لئے دن رات محنت کی۔ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کے عوام کھرے اور کھوٹے کی پہچان کریں اور جنہیں آزمایا جا چکا انہیں بار بار آزمانا خود کو بار بار دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے کارکنوں کو کوئی خرید سکتا ہے اور نہ جھکا سکتا ہے۔
تبصرہ