مسیحی مذہبی رہنما ولیم سراج کا قتل قابل مذمت ہے: خرم نواز گنڈاپور
قتل مذہبی ہم آہنگی کی فضا کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے:
سیکرٹری جنرل پی اے ٹی
قاتلوں کو گرفتار کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں
لاہور (یکم فروری 2022ء) سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے مسیحی مذہب کے رہنما ولیم سراج کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہب کی بنیاد پر قتل و غارت گری کا مقصد پاکستان میں مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کی فضا کو نقصان پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان اور اسلامی تعلیمات میں بے گناہ انسان کے قتل کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ قتل کے اس سنگین واقعہ پر مذمتیں جاری کرنا کافی نہیں ہے۔ قاتلوں کو گرفتار کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ مسیحی عوام پرامن اور محب وطن ہیں۔ پاکستان کی ترقی اور تعلیم کے فروغ کے حوالے سے ان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ ولیم سراج کے قتل پر مسیحی عوام میں اضطراب اور تشویش ہے جس کا بلاتاخیر ازالہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے قتل کے اس سنگین واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت اور سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ پشاور میں پیش آنے والے اس واقعہ کے بعد مذہبی شخصیات کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے۔
تبصرہ