15 رکنی سوشل میڈیا ورکنگ کونسل تشکیل دے دی گئی
شہزاد اکبر مرکزی ہیڈ، چودھری شوکت ابرار کوآرڈینیٹر، واحد فاروق ڈپٹی کوآرڈینیٹر مقرر
آصف گجر پی اے ٹی، انشراح نوید ویمن لیگ، محسن مشتاق یوتھ، حیدر مصطفی ایم ایس ایم کے ہیڈ ہوں گے
سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
لاہور (31 دسمبر 2021ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے 15 رکنی سوشل میڈیا ورکنگ کونسل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شہزاد اکبر کو سوشل میڈیا ورکنگ کونسل کا مرکزی ہیڈ، چودھری شوکت ابرار کو مرکزی کوآرڈینیٹر اور واحد فاروق کو مرکزی ڈپٹی کوارڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کیلئے آصف علی گجرسوشل میڈیا ہیڈ، ملک مدثر عباس کوارڈینیٹر، نوید عالم ڈپٹی کوارڈینیٹر ہوں گے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی طرف سے انشراح نوید ہیڈ، انزلہ عروج ملک کوآرڈینیٹر اور فاطمہ محمود ڈپٹی کوآرڈینیٹر ہوں گی۔ منہاج یوتھ لیگ کی طرف سے محسن مشتاق علوی ہیڈ، سکندر اعوان کوارڈینیٹر، زین العابدین جٹ ڈپٹی کوارڈینیٹر جبکہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی طرف سے حیدر مصطفی ہیڈ، عمر مصطفی نوری کوآرڈینیٹر، حماد مصطفی ڈپٹی کوآرڈینیٹر مقرر کیے گئے ہیں۔
خرم نواز گنڈاپور نے سوشل میڈیا ورکنگ کونسل کے جملہ ذمہ داران کو ان کے تقرر پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے محاذ پر اسلام اور نظریہ پاکستان کے خلاف متحرک منفی قوتوں کے گمراہ کن پراپیگنڈا کے مؤثر جواب اور امن بیانیہ کے لئے نوجوان پاکستان اور اسلام کے سپاہی بن کر میدان عمل میں آئیں اور اسلامی تعلیمات اور حب الوطنی کے جذبات کو فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اور ان کی کردار سازی پر بڑی محنت کی ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ نوجوان اسلام اور پاکستان کے حقیقی ترجمان بن کر اپنا دینی و قومی کردار ادا کریں۔
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور سوشل میڈیا گروپ ہیڈ نوراللہ صدیقی نے سوشل میڈیا ورکنگ کونسل کے جملہ عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس سوشل میڈیا کے میدان میں شائستہ رویوں کے ساتھ اسلام اور پاکستان کے امن بیانیہ اور اتحاد امت کو فروغ دیں گے۔
تبصرہ