پی ٹی آئی ناکامی کی اصل وجہ جاننے سے گریزاں ہے: عارف چودھری
عمران خان کی ناکامی کی وجہ ڈاکٹر طاہرالقادری جیسے مخلص اتحادیوں
سے بیوفائی ہے
خان صاحب نے انقلاب اور تبدیلی کی حقیقی سوچ رکھنے والوں کو دیوار سے لگایا
وزیراعظم نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے لئے ایک ٹویٹ تک نہیں کیا
پی ٹی آئی کی بیڈگورننس کی وجہ سے استحصالی قوتوں کا ”کم
بیک“ ہوا: سیکرٹری کوآرڈینیشن
تحریک انصاف کے دوست اب ”وسیم اکرم پلس“ کی کارکردگی کے نتائج کاانتظار کریں
لاہور (22 دسمبر 2021ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری کوآرڈینیشن عارف چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف والے اپنی ناکامی کی اصل وجہ پر تاحال توجہ نہیں دے رہے۔ اس ناکامی کی وجہ بیڈگورننس، مہنگائی یا ناقص پلاننگ نہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری جیسے مخلص اتحادیوں سے بیوفائی ہے۔ عمران خان نے اقتدار میں آنے کے بعد سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے لئے ایک ٹویٹ تک نہیں کیا اور عوامی تحریک کے ان کارکنوں کو تھانہ، کچہری میں رول کر رکھ دیا جن کے بارے میں وہ کہتے تھے کہ انہوں نے میری جان بچائی، صرف ڈاکٹر طاہرالقادری کے پاس اس استحصالی اور لوٹ کھسوٹ کے نظام کو بدلنے کا ویژن اور افرادی قوت تھی مگر عمران خان نے اقتدار میں آتے ہی حقیقی تبدیلی کا ایجنڈا رکھنے والی فورسز کو دیوار سے لگا دیا۔
انہوں نے کہا کہ تجزیہ نگار کہہ رہے ہیں کے پی کے میں شکست سے عمران خان کی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچا۔ حقیقت یہ ہے کہ اس سے تبدیلی اور انقلاب کی خواہش رکھنے والی سوچ کو دھچکا لگا اور عمران خان کی ناکامی کی وجہ سے استحصالی قوتوں کا کم بیک ہوا۔ جو لوگ کرپشن کیسز کی وجہ سے جیلوں کی دہلیز پر بیٹھے تھے وہ ایک بار پھر اقتدار کے ایوانوں تک آگئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے دوست اب ”وسیم اکرم پلس“ کی کارکردگی کے نتائج کا انتظار کریں۔
تبصرہ