پٹرول کی قیمتوں میں پانچ روپے کمی اونٹ کے منہ زیرہ کے مترادف ہے: پاکستان عوامی تحریک
حکومت فوری طور پر پٹرول کی قیمتوں میں
20 روپے کمی کا اعلان کرے
عوام توقع کررہے تھے کہ حکومت بڑا ریلیف دے گی
عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں 17 فیصد تک کمی ہوئی
ہے
پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی صدور میاں ریحان مقبول، نور احمد سہو، قاضی شفیق کا
مشترکہ بیان
لاہور (15 دسمبر 2021) پاکستان عوامی تحریک سینٹرل پنجاب کے صوبائی صدر میاں ریحان مقبول، جنوبی پنجاب کے صدر نور احمد سہو اورسینٹرل پنجاب کے صدر قاضی شفیق نے اپنے مشترکہ بیان میں پٹرول کی قیمتوں میں 5روپے کمی کے اعلان کو اونٹ کے منہ میں زیرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں 17 فیصد تک کمی ہوئی ہے کم از کم 20 روپے فی لیٹر قیمتیں کم ہونی چاہئیں تھی۔
پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہورہی ہیں جبکہ ان میں مسلسل کمی کا رحجان بھی جاری ہے۔ دنیا کے تمام ممالک اپنے عوام کو فائدہ پہنچا رہے ہیں جبکہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کرکے عوام کے ساتھ مذاق کیا گیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام پریشان ہیں حکومت عوام کو ریلیف دے۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک منتقل کیے جانے چاہیے۔ پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر پٹرول کی قیمتوں میں 20 روپے کمی کا اعلان کرے۔ مہنگائی اور غربت نے درمیانے طبقے کی زندگی کو اجیرن بنار کھا ہے۔
تبصرہ