پاکستان عوامی تحریک کا ملک بھر میں تنظیم سازی کا عمل جاری
پاکستان عوامی تحریک نے اسلام آباد کے عہدیداران کا اعلان کردیا
ابرار رضا ایڈووکیٹ عوامی تحریک اسلام آباد کے صدر، رانا منیر اعجاز جنرل سیکرٹری
مقرر
قاضی زاہد حسین، خرم نواز گنڈا پور، بشارت جسپال، راجہ زاہد محمود، نور اللہ صدیقی
کی نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد
لاہور (6 نومبر 2021) پاکستان عوامی تحریک کا ملک کے چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر و گلگت بلتستان تنظیم سازی کا عمل جاری ہے۔ پاکستان عوامی تحریک نے اسلام آباد (کیپیٹل زون) کے عہدیداروں کا اعلان کردیا۔ ابرار رضا ایڈووکیٹ پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے صدر، فاروق بٹ سینئر نائب صدر، رانا منیر اعجاز جنرل سیکرٹری، رضوان الحسن عباسی آرگنائزر، احسن قریشی ایڈووکیٹ سیکرٹری کوآرڈینیشن، ملک عامر صدیق سیکرٹری اطلاعات، تنویر محمد کھوکھر سیکرٹری سوشل میڈیا مقرر کردئیے گئے۔
مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، سینئر نائب صدر بشارت جسپال، راجہ زاہد محمود، نور اللہ صدیقی، قاضی شفیق الرحمن، ملک توقیر اعوان ایڈووکیٹ، عارف چوہدری و دیگر رہنماوں نے نو منتخب عہدیداران کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور نے پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے نو منتخب عہدیداران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے اور پاکستان عوامی تحریک کی مضبوطی اور کامیابی کے لیے تمام کاوشوں کو بروے کار لائیں گئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کا ملک کے تمام اضلاع میں تنظیم سازی کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ پاکستان عوامی تحریک کا منشور عوام کی خدمت ہے اور پاکستان عوامی تحریک عوام کے حقوق کے لئے متحرک ہے۔
تبصرہ