مادر ملت عظیم نیشنلسٹ اور باکردار خاتون رہنما تھیں: خرم نواز گنڈاپور
لاہور (9 جولائی 2021ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ خواتین میں سیاسی شعور اجاگر کرنے اور ویمن امپاورمنٹ کے لئے عملاً خدمات انجام دینے والا سب سے بڑا اور معتبر نام مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا ہے۔ برصغیر کی کروڑوں خواتین جرأت و وفاء کا پیکر فاطمہ جناح کی احسان مند ہیں۔ مادر ملت نے خواتین کو تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ملک اور انسانیت کے لئے خدمات انجام دینے کا شعور بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ مادر ملت وہ عظیم ہستی ہیں جنہوں نے برصغیر کے مسلمان مردوں اور عورتوں کی آزادی اور ان کے تابناک مستقبل کے لئے اپنی صحت اور اپنا کیریئر قربان کر دیا۔ مادر ملت ایک غیرت مند مسلمان، عظیم نیشنلسٹ اور باکردار مسلم خاتون رہنما تھیں، آپ نے بانیٔ پاکستان کا سہارا بن کر حصول پاکستان کی منزل کو قریب تر کیا۔
تبصرہ