عبدالستار ایدھی انسان دوست شخصیت تھے: خرم نوازگنڈاپور
عبدالستار ایدھی مرحوم کے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے ہمیشہ ان کی یاد دلاتے رہیں گے
عبدالستار ایدھی مرحوم بے لوث خدمت کا ایک عہد ہیں: سیکرٹری جنرل پی اے ٹی
لاہور (8 جولائی 2021) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈاپور نے معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی (مرحوم) کی 5 ویں برسی کے موقع پر دکھی انسانیت کیلئے انکی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عبدالستار ایدھی ملک کا اثاثہ تھے۔ معاشرے کے پریشان حال، بے یارومددگار غریب اور مستحق طبقے کیلئے پیار و محبت کی جیتی جاگتی مثال تھے۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ عبدالستار ایدھی ایک نیک اور ہمدرد انسان تھے جنہوں نے پوری زندگی دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کر رکھی تھی۔ سماجی بھلائی اور انسانیت نوازی کے حوالے سے عبدالستار ایدھی مرحوم کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی انسان دوست شخصیت تھے، سچے اور خوددار پاکستانی تھے جنہوں نے اپنی قوم کی خدمت کی۔ 5 برس قبل ملک ایک انسان دوست ہستی سے محروم ہو گیا تھا۔ عبدالستار ایدھی مرحوم نے اپنا آرام و سکون سب کچھ انسانیت کی خدمت کیلئے قربان کر دیا۔ عبدالستار ایدھی مرحوم کی انسانی، رفاہی اور فلاحی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور نے مزید کہا کہ ایدھی پاکستان کا فخر اور تعارف تھے۔ عبدالستار ایدھی مرحوم بے لوث خدمت کا ایک عہد ہیں۔ عبدالستار ایدھی مرحوم کے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے ہمیشہ انکی یاد دلاتے رہیں گے۔ خرم نواز گنڈاپور نے عبدالستار ایدھی مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔
تبصرہ