عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی کے تایا عبدالرحمن انتقال کر گئے
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کا اظہار تعزیت
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خرم نواز گنڈا پور، قاضی زاہد حسین کا اظہارِ تعزیت
وفاقی وصوبائی وزرا فواد چوہدری، چوہدری ظہیر الدین، سعید الحسن شاہ، سینٹر کامل علی آغا کا اظہار تعزیت
منظور وٹو، صمصام بخاری، راجہ یاسر ہمایوں، میاں اسلم اقبال، محمود الرشید کا اظہار تعزیت
نماز جنازہ آبائی علاقہ منڈی احمد آباد میں ادا کی گئی
لاہور (9 اپریل 2021) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی کے تایا جان عبدالرحمٰن انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر منڈی احمد آباد (اوکاڑہ) میں ادا کی گئی۔ قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نوراللہ صدیقی سے تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ شیخ الاسلام نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
دریں اثناء چئیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خاں، محمد رفیق نجم، راجہ زاہد محمود، جی ایم ملک اور پاکستان عوامی تحریک و منہاج القرآن کے دیگر رہنماؤں نے بھی نور اللہ صدیقی سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش و مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔
علاوہ ازیں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری، صوبائی وزرا چوہدری ظہیر الدین، پیر سعید الحسن شاہ، راجہ یاسر ہمایوں سرفراز، محسن لغاری، سید صمصام علی بخاری، علیم خان، میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید، سینیٹر کامل علی آغا، جمشید اقبال چیمہ، جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، چیئرمین قرآن بورڈ صاحبزادہ حامد رضا، سینئر سیاستدان میاں منظور احمد وٹو، خرم وٹو، چیئرمین ہلال احمر ابرار الحق، چیئرمین روئیت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد، مفتی بدر الزماں قادری، یپر اختر رسول قادری، ایوب خاور، زاہد فخری، ناصر بشیر، ناظم اعلیٰ نظام ا لمدارس پاکستان علامہ میر آصف اکبر، بشارت جسپال، میاں ریحان مقبول، میاں زاہد اسلام، عین الحق بغدادی، عبدالستار منہاجین، احسن ارشاد بٹر، عبدالحفیظ چوہدری، شہباز طاہر اور نوشیروان سمیت دیگر مذہبی، سیاسی، سماجی رہنماؤں نے نوراللہ صدیقی سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔
تبصرہ