سید راحت کاظمی کی ساتھیوں سمیت پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت
راحت کاظمی کی پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت سے پارٹی فعال اور مضبوط ہو گی: قاضی شفیق
عوامی تحریک کا تبدیلی نظام کا ایجنڈہ آج سر چڑھ کر بول رہا ہے: صدر شمالی پنجاب
پاکستان عوامی تحریک کی جمہوریت، انصاف، مساوات کے لئے جدوجہد قابل تحسین ہے: سید راحت کاظمی
پاکستان عوامی تحریک کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار
لاہور (یکم جنوری 2021ء) معروف سیاسی و سماجی شخصیت سید راحت کاظمی نے پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے صدر قاضی شفیق سے ملاقات کی اور پاکستان عوامی تحریک کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان کیا۔ قاضی شفیق نے سید راحت کاظمی کی پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے محب وطن سیاسی رہنماءوں کی وجہ سے پاکستان عوامی تحریک مزید فعال اور متحرک ہو گی۔ پاکستان عوامی تحریک نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات ہے، عوام دشمن سیاسی نظام کی تبدیلی کی بات کی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک ہی ملک کو مستحکم، خوشحال اور مضبوط بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سید راحت کاظمی اور انکے ساتھیوں کو پاکستان عوامی تحریک میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
سید راحت کاظمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان عوامی تحریک کا تبدیلی نظام کا ایجنڈہ پورے پاکستان میں سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہر زبان پر ایک ہی بات ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری ٹھیک کہتے تھے۔ آج اگر قوم نے تبدیلی نظام کے ایجنڈے کا ساتھ نہ دیا تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے قائدین نے جو ذمہ داری بھی دی اسے پورا کرینگے۔ سید راحت کاظمی نے پنجاب کے عوام کو عوامی تحریک کا حصہ بننے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کی جمہوریت، انصاف، مساوات اور عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد و قربانیاں سب کے سامنے ہیں۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جدوجہد کسی ذاتی غرض و غایت کے لئے نہیں بلکہ انکا نظریہ و ایجنڈہ قوم کے لئے مشعل راہ ہے جو ملک کی ترقی و بقا میں ہمیشہ رہنمائی کرتا رہے گا۔ آج ڈاکٹر طاہرالقادری کی فکر کو آگے بڑھانے اور فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر نائب صدر شمالی پنجاب ملک طاہر محمود، سعید راجہ جنرل سیکرٹری پی اے ٹی راولپنڈی، سیکرٹری اطلاعات شمالی پنجاب غلام علی خان، اظہر اعوان و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
تبصرہ