سندر میں بچی کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ درندگی کی انتہا ہے: نور اللہ صدیقی
بچیاں پہلے سے زیادہ غیر محفوظ ہو گئیں، حاجی امین انصاری کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات سے گفتگو
زینب الرٹ بل تو پاس ہو گیا مگر عملدرآمد نہیں ہو رہا: حاجی امین انصاری
لاہور (28 دسمبر 2020) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی نے کہا ہے کہ سندر لاہور میں 7 سالہ معصوم بچی کے ساتھ پیش آنے والا افسوسناک واقعہ قابل مذمت اور لمحہ فکریہ ہے۔ معصوم بچی کو قتل کرنے کے بعد اس کے ساتھ زیادتی کے واقعہ سے سوسائٹی میں موجود بے حسی اور سفاکیت کی نشاندہی ہوتی ہے۔ وہ زینب کے والد حاجی محمد امین انصاری سے گفتگو کر رہے تھے۔
حاجی امین انصاری نے کہا کہ زینب کے ساتھ پیش آنیوالے واقعہ کے بعد توقع کی جا رہی تھی کہ بچیوں کے تحفظ کے لئے حکومت ہر نہج سے اپنا کردار ادا کرے گی مگر ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔ زینب الرٹ بل تو پاس ہو گیا مگر عملدرآمد کی راہ میں غفلت اور کوتاہی بدستور جاری ہے۔ معصوم بچیوں کے ساتھ ظلم و زیادتی کے واقعات کم ہونے کی بجائے بڑھ گئے۔ انہوں نے کہا کہ بچیوں کے تحفظ کے لئے والدین، سول سوسائٹی، علمائے کرام اور حکومت کو مشترکہ مگر سنجیدہ کردار ادا کرنا ہوگا۔
تبصرہ