عوامی تحریک کے وفد کی میر ظفر اللہ جمالی (مرحوم) کے بیٹے سے ملاقات
سابق وزیراعظم کے انتقال پر ڈاکٹر طاہرالقادری کا تعزیتی پیغام پہنچایا
وفد میں عارف چوہدری، حافظ وقار قادری، سیف اللہ بھنگر شامل تھے
لاہور (14 دسمبر 2020ء) پاکستان عوامی تحریک کے وفد نے مرکزی نائب صدر راجہ زاہد محمود کی قیادت میں روجھان جمالی میں سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی کے صاحبزادے صوبائی وزیر میر عمر خان جمالی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد نے میر ظفر اللہ جمالی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ مرکزی نائب صدر راجہ زاہد محمود نے تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔ وفد میں سیکرٹری کوآرڈینیشن عارف چوہدری، حافظ وقار قادری، سیف اللہ خان بھنگر شامل تھے۔
راجہ زاہد محمود نے کہا کہ میر ظفر اللہ جمالی ایک محب وطن اور دیانتدار سیاستدان تھے، انہوں نے سیاست کو انسانیت کی خدمت کا ذریعہ بنایا، ان کی وفات سے پاکستان ایک شریف النفس اور باوقار، محب وطن سیاستدان سے محروم ہو گیا۔ وفد نے مرحوم کی بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ میر ظفر اللہ جمالی کے صاحبزادے میر عمر خان جمالی نے مشکل کی گھڑی میں غمگساری کرنے اور دعاؤں سے نوازنے پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور عوامی تحریک کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔
تبصرہ