پاکستان عوامی تحریک کے ضلع گوجرانولا میں 6 مقامات پر بلدیاتی ورکرز کنونشنز
پاکستان عوامی تحریک کا ویلج کونسل اور نیبرہڈ کی سطح پر عوامی رابطہ کمیٹیاں بنانے کا اعلان
عوامی تحریک کی سیاست کا مرکز و محور عوام کی خدمت ہے: راجہ زاہد محمود
پنجاب کے تمام اضلاع میں بلدیاتی کنونشنز منعقد کئے جائیں گے: میاں ریحان مقبول
طوفانی بارشوں سے جاں بحق ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت کی گئی
پی اے ٹی پی پی 182 رورل (ضلع قصور) میں محمد فہد کو کوآرڈینیٹر، محمد عامر کو ڈپٹی کوآرڈینیٹر مقرر
لاہور (4 ستمبر 2020) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی نائب صدر راجہ زاہد محمود، جنرل سیکرٹری سنٹرل پنجاب میاں ریحان مقبول کی ضلع گوجرانولا میں 6 مقامات پر بلدیاتی ورکرز کنونشنز میں شرکت۔ صدر عوامی تحریک گوجرانولا، فاروق احمد، چوہدری شفاقت علی، ڈاکٹر منیر ہاشمی، عمران علی و دیگر ضلعی رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ورکرز کنونشن میں پاکستان عوامی تحریک کامونکی، گوجرانولا کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کارکنان نے کامونکی اور گوجرانوالا میں منعقدہ بلدیاتی کنونشنز میں رہنماؤں کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے خیر مقدمی نعروں کے ساتھ بھرپور استقبال کیا۔
کنونشنز سے خطاب کرتے ہوئے عوامی تحریک کے نائب صدر راجہ زاہد محمود نے کہا کہ عوامی تحریک نے ملک میں نظام کی تبدیلی کے لیے جدوجہد میں مصروف عمل ہے۔ عوامی تحریک کی سیاست کا مرکز و محور عوام کی خدمت ہے۔ راجہ زاہد محمود نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی اور لائحہ عمل سے ورکرز کو آگاہ کیا۔ ویلج کونسل اور نیبرہڈ کی سطح پر عوامی رابطہ کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں۔ کارکنان اپنے اپنے علاقوں میں رفاع عامہ کے کاموں میں حصہ لیں اور عوامی رابطہ مہم کو مزید متحرک کریں۔ ملک کے تمام اضلاع میں عوامی تحریک کی تنظیم سازی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ بلدیاتی الیکشن میں پوری سیاسی قوت کے ساتھ حصہ لیں گے۔
میاں ریحان مقبول نے کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں بلدیاتی کنونشنز منعقد کئے جائیں گے جو انتخابات کے انعقاد تک جاری رہیں گے۔ پاکستان عوامی تحریک بلدیاتی الیکشن میں خدمت کے جذبے سے سرشار امیدوار کھڑے کرے گی۔ کنونشنز میں پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں طوفانی بارشوں سے جاں بحق ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔ رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ طوفانی بارشوں سے جن کے گھروں اور کاروبار کو نقصان پہنچا ہے حکومت ان کے لئے فوری طور پر مالی پیکج کا اعلان کرے۔
دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری میاں ریحان مقبول نے پی پی 182 رورل (ضلع قصور) میں محمد فہد کو کوآرڈینیٹر، محمد عامر کوڈپٹی کوارڈینیٹر، محمد شکیل کو ڈپٹی کوارڈینیٹراور مہر وقار، ملک ارشد، حق نواز، محمد رضوان کو ممبرز کی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔ نو منتخب عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ میاں ریحان مقبول، چوہدری افضل گجر، سیکرٹری کوآرڈنیشن پاکستان عوامی تحریک محمد عارف چوہدری و دیگر رہنماؤں نے ذمہ داریاں سنبھالنے پر نو منتخب عہدیدران کو مبارکباد دی ہے۔ میاں ریحان مقبول نے کہا ہے کہ امید ہے کہ نومنتخب عہدیدران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے اور پاکستان عوامی تحریک کی سیاسی سرگرمیوں، عوامی رابطہ مہم میں مزید تیزی لاتے ہوئے تحریک کا پیغام ہر گھر تک پہنچائیں گے۔
تبصرہ