عوامی تحریک کے زیراہتمام شہر شہر ریلیاں، سیمینارز، پرچم کشائی، کیک کاٹنے کی تقاریب
کراچی میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا سیمینار سے خطاب، ملکی سلامتی کیلئے دعائیں
سر سید احمد خان نے تحریک پاکستان کو پڑھی لکھی قیادت دی۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن
پاکپتن، ساہیوال، منڈی بہاؤالدین، شیخوپورہ، راولپنڈی، سرگودھا و دیگر شہروں میں ریلیاں
لاہور (14 اگست 2020) پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے یوم آزادی کے موقع پر شہر شہر ریلیاں نکالی گئیں، سیمینار منعقد ہوئے اور ضلعی دفاتر میں پرچم کشائی کی تقاریب منعقد کی گئیں اور کیک کاٹے گئے۔ کراچی میں عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری چیئرمین سپریم کونسل اور قاضی زاہد حسین مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک نے خطاب کیا۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سیمینار سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سر سید احمد خان نے علی گڑھ یونیورسٹی قائم کر کے تحریک پاکستان کو پڑھی لکھی باشعور قیادت دی۔ آج تعمیر پاکستان کے اس اہم مرحلہ پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پڑھے لکھے پاکستان کیلئے منہاج یونیورسٹی، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز، منہاج ویمن کالج اور منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کی صورت میں قوم کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم و تربیت کے باوقار اداروں کا تحفہ دیا۔
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام راولپنڈی، فیصل آباد، سرگودھا، پاکپتن، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، شیخوپورہ، چنیوٹ، اوکاڑہ، ساہیوال میں ریلیاں نکالی گئیں۔ گوجرانوالہ، بھکر، ساہیوال، چکوال، اٹک، سیالکوٹ، گجرات و دیگر شہروں میں سیمینارز منعقد کئے گئے۔ ریلیوں کی قیادت رفیق نجم، میاں ریحان مقبول، قاضی شفیق، میاں کاشف، رانا جمیل، راجہ زاہد محمود، عارف چوہدری، مظہر محمودعلوی، آصف سلہریا، میاں رضا، سردار صابر خان، جمعہ خان، فہیم چیمہ، عمران ملک، چوہدری افضل گجر، حافظ غلام فرید نے کی۔ رہنماؤں نے اپنے خطابات میں کہا کہ پاکستان کے جملہ مسائل کا حل ڈاکٹر طاہرالقادری کے 10 نکاتی ایجنڈے میں ہے۔ پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنانے کیلئے کرپٹ سیاستدانوں پر سیاسی دروازے ہمیشہ کیلئے بند کرنے ہوں گے۔
فیصل آباد
راولپنڈی
پاکپتن شریف
تبصرہ