ساڑھے 5 سال سے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر غیرجانبدار تفتیش مانگ رہے ہیں: خرم نواز گنڈاپور
سانحہ کی تفتیش ان لوگوں نے کروائی جو 14 بے گناہوں کے نامزد قاتل ہیں
غیر جانبدار تفتیش سے ہی مظلوموں کو انصاف ملنے کی توقع ہے: سیکرٹری جنرل عوامی تحریک
آخر کیا وجہ ہے کہ غیر جانبدار تفتیش نہیں ہونے دی جارہی؟
لاہور (13 فروری 2020ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے ساڑھے 5 سال سے ایک ہی مطالبہ، موقف اور اپیل ہے کہ اس سانحہ کی غیر جانبدار تفتیش کروائی جائے، تاحال اس مطالبے کو نہیں مانا گیا۔ غیر جانبدار تفتیش سے ہی انصاف کا عمل پٹڑی پر چڑھے گا۔ آخر کیا وجہ ہے کہ غیر جانبدار تفتیش نہیں ہونے دی جارہی؟ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی پہلی جے آئی ٹی قاتلوں نے خود بنائی جس کا مقصد انصاف کرنا نہیں کلین چٹیں حاصل کرنا تھا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کے حکم پر بننے والی جے آئی ٹی کی یکطرفہ رپورٹ ٹرائل کیلئے خصوصی عدالت میں بھجوائی گئی۔ ہم خصوصی عدالت سے لیکر سپریم کورٹ تک سانحہ ماڈل ٹاؤن کی غیر جانبدار تفتیش کیلئے چارہ جوئی کررہے ہیں، ہمارے پاس عدالتوں سے انصاف مانگنے کے سوا اور کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے، حصول انصاف کیلئے غیر جانبدار تفتیش پہلی سیڑھی ہے۔
تبصرہ