سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے اسیر محمد سلطان کو ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق آپریشن کے لئے بلاتاخیر کراچی بھجوایا جائے، ترجمان عوامی تحریک
پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے اسیر محمد سلطان کے برین ٹیومر کا ابتدائی آپریشن نشتر میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال ملتان سے ہوا اور ڈاکٹرز نے ملتان میں طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ایڈوانس سرجری کے لیے محمد سلطان کو پوسٹ گریجویٹ ہسپتال کراچی کےلئے ریفر کیا ہے مگر پولیس، ڈاکٹرز کی ہدایات کے برعکس اسیر مریض کو واپس جیل لے گئی ہے۔ اسیر محمد سلطان کی جان خطرے میں ہے اسے فوری سرجری کی ضرورت ہے، اگر اسے کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار پنجاب حکومت اور جیل انتظامیہ ہوگی، محمد سلطان کو نشتر ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ہدایات کے مطابق بلاتاخیر علاج کے لیے کراچی شفٹ کیا جائے، اگر قانون سب کے لیے ایک ہے تو غریب اسیر محمد سلطان کا فوری علاج کروایا جائے۔
تبصرہ