نواز شریف ہارٹ سپیشلسٹ مریم صفدر سے آپریشن کروانے پر بضد کیوں ہیں: خرم نواز گنڈاپور
ثابت ہو گیا کہ نواز شریف کو بیرون ملک فرار کروانے کیلئے
بیماری کا ڈرامہ رچایا گیا:سیکرٹری جنرل
نواز شریف معاشی مجرم ہی نہیں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ماسٹر مائنڈ اور قابل بھی ہیں
لاہور (6 فروری 2020ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ مجرم نواز شریف نے کہا ہے کہ مریم لندن آئے گی تو آپریشن کرواؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف بین الاقوامی شہرت یافتہ ہارٹ سپیشلسٹ مریم صفدر سے آپریشن کروانے پر بضد کیوں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی باتیں کرنے والوں میں شرم رہی اور نہ ایسے فراڈیے مجرموں کو طبی بنیادوں پر ریلیف دینے والوں نے قوانین کا احترام ملحوظ خاطر رکھا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے حوالے سے لندن سے جو بیانات اور سرگرمیاں میڈیا رپورٹس کے ذریعے دیکھنے کو ملیں ان سے ثابت ہوتا ہے کہ اسیری کے دوران نواز شریف کی بیماری کے حوالے سے جو بریکنگ نیوز آتی رہیں وہ سب فراڈ اور سکرپٹ کے مطابق تھیں اور میں دکھی دل سے کہتا ہوں کہ نواز شریف کو طبی بنیادوں پر ریلیف دلوانے اور بیرون ملک فرار کروانے کیلئے میڈیا، حکومت اور متعلقہ اداروں نے ملکر قوم کو گمراہ کیا۔ قاتل ریمنڈ ڈیوس ہو یا معاشی مجرم نواز شریف، ہمارا نظام کسی کی باز پرس کرنے کی سکت نہیں رکھتا۔ طاقتور کو جب اور جس وقت ریلیف دینا ہو قانونی راستے دستیاب ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف لٹیرے ہی نہیں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ماسٹر اور 14بے گناہوں کے قاتل بھی ہیں۔ جو بھی ان لٹیروں اور قاتلوں کا سہولت کار بنے گا وہ بھی اپنے انجام بدر سے نہیں بچ سکے گا۔
تبصرہ