عوامی تحریک کی تنظیم نو، سنٹرل پنجاب کی صوبائی تنظیم کا نوٹیفکیشن جاری
بشارت جسپال صدر، ریحان مقبول جنرل سیکرٹری، بدیع الزمان سیکرٹری
اطلاعات مقرر
میاں عبدالقادر آرگنائزر، 5 نائب صدور، 4 ایگزیکٹو ممبر بھی نامزدکیے گئے ہیں
مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، خرم نواز گنڈاپور، نوراللہ صدیقی، عارف چودھری کی مبارکباد
لاہور (16 دسمبر 2019ء) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کی تنظیم نو کے سلسلے میں سنٹرل پنجاب کی صوبائی تنظیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈاپور کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق بشارت عزیز جسپال صدر، میاں ریحان مقبول جنرل سیکرٹری، میاں عبدالقادر آرگنائزر، بدیع الزماں بھٹی ایڈووکیٹ سیکرٹری اطلاعات،دیان حسن ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مقرر کیے گئے ہیں۔ 5 نائب صدورمیں چودھری وسیم ہمایوں، قاری مظہر فرید سیال، آصف سلہریا، راجہ زاہد محمود، رانا محمد شہزاد شامل ہیں جبکہ ایگزیکٹو ممبرز میں حافظ مسعود الرحمن ایڈووکیٹ، افتخار احمد رندھاوا، ملک کرامت علی، عبدالکریم کمیانہ شامل ہیں۔ میاں محمد رضا ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور چودھری محمد آصف گجر کو سیکرٹری کوآرڈینیشن مقرر کیا گیا ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے سنٹرل پنجاب کے عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے نئے عہدیدار نظریہ پاکستان کی ترویج و اشاعت، حقیقی جمہوریت کے قیام، قانون کی بالادستی اور پاکستان کے سیاسی، سماجی،معاشی استحکام کے لیے اپنی خدمات پہلے سے زیادہ بڑھ کر انجام دیں گے۔ سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈاپور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، سیکرٹری کوآرڈینیشن عارف چودھری نے سنٹرل پنجاب کے نئے عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔
تبصرہ