عوامی تحریک جنوبی پنجاب کی صوبائی تنظیم کے عہدیداران کا اعلان
فیاض وڑائچ صدر، سردار سیف اللہ سدوزئی جنرل سیکرٹری مقرر نوٹیفکیشن جاری
ڈاکٹر زبیر اے خان سینئر نائب صدر، راؤ عارف رضوی سیکرٹری اطلاعات مقرر، رہنماؤں کی مبارکباد
لاہور (9 دسمبر 2019ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کی صوبائی تنظیم کا اعلان کر دیا ہے اس ضمن میں نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری فیاض وڑائچ صدر، سردار سیف اللہ سدوزئی جنرل سیکرٹری، ڈاکٹر زبیر اے خان سنیئر نائب صدر، سیکرٹری اطلاعات راؤ محمدعارف رضوی، میاں نور احمد سہو نائب صدر، سہیل کامران ایڈووکیٹ نائب صدر، اللہ رکھا سیاف ایڈووکیٹ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، ڈاکٹر محمود الحسن مصطفائی جوائنٹ سیکرٹری، قمر عباس آرگنائزر، چوہدری شاہد آرائیں سیکرٹری سوشل میڈیا، ملک عبد الرشید سیکرٹری فنانس مقرر کئے گئے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکز ی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، سیکرٹری کوآرڈینیشن عارف چوہدری نے جنوبی پنجاب کے نئے عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات نو ر اللہ صدیقی نے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ امید ہے عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے رہنما ڈاکٹر طاہر القادری کے ویثرن کی روشنی میں وطن عزیز میں قانون و انصاف کی بالادستی، آئین کی حکمرانی، کرپشن کے خاتمے اور انسانی حقوق کے تحفظ کےلئے بہترین صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔
تبصرہ