نیب کی انکوائری سے متعلق خبر حقائق کے برعکس ہے: ترجمان عوامی تحریک
نیب نے شریف برادران کے دور حکومت میں درج کروائے گئے جھوٹے مقدمات کو انکوائری کے بعد ختم کر دیا تھا
نیب نے مکمل چھان بین اور اطمینان کے بعد انکوائری ختم کرنے کا با ضابط لیٹر جاری کیا: نوراللہ صدیقی
منتقم شریف برادران نے ڈاکٹر طاہرالقادری و دیگر قائدین کے خلاف سینکڑوں جھوٹے مقدمات درج کروائے تھے
لاہور (12 نومبر 2019ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے ڈاکٹر حسن محی الدین اورڈاکٹر حسین محی الدین کے حوالے سے نیب کی انکوائری سے متعلق حقائق کے منافی خبر پراپنا موقف دیتے ہوئے کہاہے کہ نواز شریف کے دور حکومت میں قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ادارہ منہاج القرآن اور دیگر قائدین کے خلاف انتقامی کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں جھوٹے مقدمات قائم کئے گئے تھے اور کردار کشی مہم چلائی گئی تھی۔
یہ الزامات بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھے، شریف حکومت کے ان من گھڑت الزامات کی نیب نے مکمل چھان بین کی اور انکوائری کے بعد نہ صرف اسے بند کر دیا گیا بلکہ انکوائری ختم کرنے کا باقاعدہ لیٹر بھی جاری کیا جو لف ہے۔
ترجمان نے کہاکہ منتقم شریف برادران نے منہاج القرآن کے قائدین کو کسی اور کے معاملے میں الجھانے کی کوشش کی تھی مگر انہیں منہ کی کھانا پڑی۔ ترجمان نے کہا کہ شریف برادران نے جتنے بھی جھوٹے مقدمات قائم کئے تھے وہ ایک ایک کر کے بوگس ثابت ہو چکے ہیں۔ ترجمان نے خبر کے حوالے سے تمام میڈیا ہاؤسز اور مختلف ویب سائٹس کے ذمہ داران سے درخواست کی ہے کہ وہ اس وضاحت کے بعد شر انگیز خبر کو ہٹا دیں۔
تبصرہ