تعلیمی اداروں سے منشیات کا خاتمہ ضروری ہے: بشارت جسپال
وزیر ہائر ایجوکیشن کا تعلیمی داروں کو منشیات سے پاک کرنے کا عزم قابل تحسین ہے
نوجوان نسل کو منظم سازش کے تحت تباہ کیا جا رہا ہے: صوبائی صدر عوامی تحریک
لاہور (23 اگست 2019ء) پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی صدر بشارت جسپال نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن یاسر ہمایوں سرفراز کی تعلیمی اداروں میں منشیات اور اسلحہ کے استعمال کے خلاف جاری مہم خوش آئند ہے، صوبائی وزیر کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ وہ منظم حکمت عملی کے تحت تعلیمی اداروں سے منشیات کی روک تھام اور نوجوان نسل کو اس دلدل میں دھکیلنے والوں کے خلاف آخری حد تک جائیں گے، یاسر ہمایوں کی تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف جاری مہم ایک اچھا اور قابل ستائش عمل ہے، تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال یقینا ایک بڑے خطرے کی گھنٹی ہے، ہ میں منشیات اور منشیات فروشوں کاخاتمہ کر کے اپنی نسلوں کو بچانا ہو گا، معاشرے میں پھیلتی اس برائی کو روک کر اپنے بچوں کے مستقبل کی حفاظت کرنا ہوگی، وہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاءون میں پاکستان عوامی تحریک لاہور کے عہدیداران و کارکنان سے گفتگو کررہے تھے، اس موقع پر عوامی تحریک کے ضلعی صدر چودھری افضل گجر، شفاقت مغل، میاں افتخار، طارق الطاف، ثاقب بھٹی و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
بشارت جسپال نے کہا کہ اساتذہ، والدین، طلباء، سول سوسائٹی اور میڈیا کی مدد سے منشیات کے استعمال کے خلاف مہم شروع کرنا ہو گی اور نوجوان نسل کا مستقبل تاریک کرنے والوں سے سختی سے نمٹنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کو نشے کی لعنت کا شکار بنانے والے منشیات فروشوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہو گا، انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ، والدین، طلباء، طالبات کو نشے کی لعنت کے خلاف رہنمائی دیں، بچوں کو بتائیں کہ مثبت سرگرمیوں کو اپنائیں اور منفی رجحانات سے خود کو محفوظ بنائیں۔ معاشرے کے دیگر افراد کو بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، طلباء و طالبات بھی انٹرنیٹ ودیگر ذراءع کے ذریعے اپنی ذمہ داریوں بارے آگاہی حاصل کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ طلباء طالبات کو بھی عہد کرنا ہو گا کہ وہ اس لعنت سے دور رہیں، انہوں نے کہا کہ معاشرے کو فعال کرنے کے حوالے سے منشیات کے مضراثرات بارے آگاہی پروگرامز، سیمیناز او رواکس کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ اساتذہ، والدین، طلباء طالبات اور حکومت کو مشترکہ لاءحہ عمل اپنا کر منشیات کے استعمال کے خلاف جدوجہد کرنا ہو گی۔
تبصرہ