عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کی گورنر پنجاب کی طرف سے اہل کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی میں شرکت
لاہور (15 اگست 2019ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے گورنر پنجاب کی طرف سے اہل کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نکالی جانے والی ریلی میں ایک بڑے وفد اور کارکنان کے ہمراہ شرکت کی۔ انہوں نے اپنے خطاب کہا کہ ہمیں اپنی افواج پر پورا اعتماد ہے، بھارت کشمیر میں آبادی اور جغرافیہ میں کوئی تبدیلی نہ لاسکے اس حوالے سے اقوام متحدہ میں قرارداد جمع کروائی جائے، انہوں نے کہا کہ اس نازک ترین صورتحال میں عالمی برادری نے اپنا قانونی، اخلاقی اور انسانی کردار ادا نہ کیا تو خطہ میں جنم لینے والے انسانی المیہ کی براہ راست ذمہ دار ہو گی، انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر کوئی پسند نا پسند اور سیاست نہیں ہے یہ انسانی حقوق کے تحفظ اور انسانیت کی بقا کا معاملہ ہے۔ بھارت کو جنگ کی بجائے مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا، امید ہے نریندر مودی اپنے ملک کی تھوڑی بہت ترقی کو ریورس گیئر لگانے کی حماقت نہیں کریں گے انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پوری قوم متحد اور یکجان ہے، وزیراعظم امریکہ، یورپ جائیں وہاں تھنک ٹینکس اور میڈیا سے ڈائیلاگ کریں اور وہاں کے عوام کو بتائیں کہ کشمیر میں 21 ویں صدی میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی اور انسانیت کی تذلیل ہو رہی ہے۔
تبصرہ