خطہ کے ڈیڑھ ارب انسانوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں: خرم نواز گنڈاپور
دنیا کوکشمیری عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں پر عملدآمد کراونا ہوگا: سیکرٹری جنرل پی اے ٹی
لاہور (8 اگست 2019ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے سفارتی تعلقات کے انقطاع کے انتہائی اقدام کو دنیا سنجیدگی سے لے، خطے میں بڑھکنے والی آگ کے شعلوں کی تپش جدید دنیا کے سارے دارالحکومت محسوس کریں گے۔ 14 اگست کو اہل کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منانے اور 15 اگست کے یوم سیاہ کے حکومتی فیصلے عوامی جذبات کی عکاسی کرتے ہیں۔ وہ کارکنوں کے وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، علامہ میر آصف اکبر و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادیں ہیں۔ کشمیر کے عوام اس کے علاوہ کسی اور حل کو قبول نہیں کرینگے۔ کشمیر کو حصہ بناکر بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی، ;بین الاقوامی برادری کی بھی یہ اخلاقی اور قانونی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری عوام کے ساتھ حق خود ارادیت والے وعدے کو پورا کروائیں۔ خرم نواز گنڈاپور نے مزید کہا کہ بالاخر بھارت اور پاکستان کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنا ہے۔ خطہ کے ڈیڑھ ارب سے زائد انسانوں کی زندگیاں شدید خطرے میں ڈال دی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ علماء کرام جمعۃ المبارک کے خطبات میں مظلوموں کی آواز بنیں۔
تبصرہ