ڈاکٹر طاہرالقادری کا میاں محمود الرشید کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس
لاہور (11مئی 2019) پاکستان عوامی تحریک کے قائدڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک انصاف کے رہنما ،صوبائی وزیر ہاءوسنگ میاں محمود الرشید کی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی بخشش اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے ۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنے تعزیتی پیغام میں میاں محمود الرشید و دیگر لواحقین کےلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کریم مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔
سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی و دیگر رہنماوں نے میاں محمود الرشید کی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کی جملہ تنظیمات، عہدیداران غم کی اس گھڑی میں میاں محمود الرشید کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
تبصرہ