حمزہ شہباز بتائیں تنزیلہ امجد اور شازیہ مرتضیٰ کی جان کیوں لی گئی تھی؟: عوامی تحریک
شہباز شریف نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے گھر حملہ کروایا تب چادر اور
چاردیواری کا تقدس کہاں تھا؟
نیب والے وارنٹ لے کر آئے، 17 جون کے دن شہباز کی پولیس کیا لے کر آئی تھی ؟
اشرافیہ کے غنڈوں نے نیب اہلکاروں کی وردیاں پھاڑیں، قانون حرکت میں کب آئے گا
شریف خاندان اربوں روپے کے ناجائز اثاثوں کے حساب کتاب سے مت بھاگے
لاہور (5 اپریل 2019) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنماؤں خرم نواز گنڈاپور، بشارت جسپال، فیاض وڑائچ اور نوراللہ صدیقی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حمزہ شہباز بتائیں تنزیلہ امجد اور شازیہ مرتضیٰ کی جان کیوں لی گئی تھی؟، شہباز شریف نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے گھر حملہ کروایا تب چادر اور چاردیواری کا تقدس کہاں تھا؟، نیب والے وارنٹ لے کر آئے، 17 جون کے دن شہباز کی پولیس کیا لے کر آئی تھی؟، اشرافیہ کے غنڈوں نے نیب اہلکاروں کی وردیاں پھاڑیں، قانون حرکت میں کب آئے گا، شریف خاندان اربوں روپے کے ناجائز اثاثوں کے حساب کتاب سے مت بھاگے، ماڈل ٹاؤن کے مظلوموں کی آہیں آسمان والے نے سنیں اور شریف خاندان اسی ماڈل ٹاؤن میں نشان عبرت بن گیا، رہنماؤں نے کہا کہ جوفرعون ڈاکٹر طاہرالقادری پر پاکستان کی زمین تنگ کر دینے کے منصوبے بناتے تھے آج پاکستان کی زمین اللہ نے ان پر تنگ کر دی اور وہ بلوں میں گھسے ہوئے ہیں، ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کیلئے انہیں اجازت لینا پڑتی ہے، رہنماؤں نے کہا کہ 17 جون 2014ء کے دن اسی ماڈل ٹاؤن میں عمر کا خیال رکھے بغیر بزرگوں، جوانوں، خواتین، بچوں کی پولیس نے آہنی راڈوں سے ہڈیاں توڑیں، ماڈل ٹاؤن کو میدان جنگ میں تبدیل کر دیا گیا، 14 بے گناہوں کو شہید کر دیا گیا، الٹا قتل عام کا مقدمہ بھی شہداء کے ورثاء پر درج کروا دیا گیا، اقتدار کے نشے میں اندھے شریف خاندان نے ظلم اور بربریت کی انتہا کر دی، یہ مکافات عمل ہے، انہوں نے کہا کہ اشرافیہ کے غنڈوں نے نیب کی وردیاں پھاڑیں، ان پر تشدد کیا، کارروائی کب ہو گی، رہنماؤں نے کہا کہ شریف خاندان نے ملیشیا پال رکھی ہے، ان کے پاس خطرناک ہتھیار اور ممنوع بور کا اسلحہ بھی ہے، جس کی ایک جھلک نیب نے گزشتہ روز کے چھاپے کے دوران دیکھ لی۔
تبصرہ