عوامی تاجر اتحاد کا ہنگامی اجلاس، پاکستان ٹریڈرز الائنس کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد
عرفان اقبال شیخ، محمد علی میاں، شبیر سیال، عنصر ظہور بٹ،
ہمایوں میرکو اہم ذمہ دارایاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہیں
امید ہے پاکستان ٹریڈرز الائنس تاجروں کے مسائل کرانے میں فعال کردار ادا کرے گا۔
چیئرمین عوامی تاجر اتحاد
صنعت و تجارت کو فروغ دینے کے لیے کی جانے والی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے رہیں
گے۔ حاجی محمد اسحاق
معیشت کو بحال کرنے کا سب بہتر طریقہ کاروبار کے بہتر فروغ کے لیے سازگار حالات
پیدا کرنا ہے۔ اجلاس سے خطاب
لاہور (3 مارچ 2019) عوامی تاجر اتحاد کا ہنگامی اجلاس مرکزی چیئرمین حاجی میاں محمد اسحاق کی صدارت میں ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان ٹریڈرز الائنس کے قیام اور نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد اسحاق نے کہاں کہ پاکستان ٹریڈرزالائنس کے نومنتخب عہدیداران خود بھی تاجر ہیں اور تاجر برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ ہیں۔ امید کرتے ہیں کہ الائنس ان مسائل کو حل کرانے میں فعال کردار ادا کرے گا۔ اہم معاملات پر تاجر تنظیموں کو اعتماد میں لیکر چلنے کی روش اپنانا ہوگی تاکہ مشترکہ کوششوں سے تاجر برادری کو درپیش مسائل کا بہتر حل نکالا جاسکے۔ عوامی تاجر اتحاد پاکستان ٹریڈرز الائنس کے ساتھ بھرپور تعاون کریگی تاکہ تاجر برادری سازگار حالات میں اپنے کاروبار کو فروغ دے سکے۔
حاجی محمد اسحاق نے پاکستان ٹریڈرز الائنس کے سرپرست اعلیٰ عرفان اقبال شیخ، مرکزی صدر محمد علی میاں، صدر پنجاب شبیر سیال، چیئرمین لاہور عنصر ظہور بٹ، صدر لاہور ناصر حمید خان، جنرل سیکرٹری لاہور ہمایوں میر سمیت دیگر نو منتخب عہدیداران کو پاکستان ٹریڈرز الائنس کے قیام اور اہم ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے مزید کہا کہ کاروباری طبقے کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے مل کر اتحاد و اتفاق کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا تاکہ تاجر خوشحال ہوں اور ملکی معیشت بہتر ہوسکے۔
انہوں نے کہاں کہ کسی بھی ملک و معاشرے میں تاجر برادری کا اہم و کلیدی کردار رہا ہے۔ تجارت کرنا سنت رسولﷺ ہے اگر دیانتداری سے کاروبار کیا جائے توو ہ عبادت کا درجہ اختیار کر جاتا ہے۔ تاجر ریاست میں ریڑھ کی ہڈی کا مقام رکھتے ہیں عوامی مسائل کے حل کے لئے تاجر برادری نے ہمیشہ ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ اتحاد اور اتفاق کی برکت سے اہم قومی اور بڑے اہداف حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ پاکستان ٹریڈرز الائنس کے عہدیداران کو یقین دلاتے ہیں کہ صنعت و تجارت اورتاجروں کے مفادات کو فروغ دینے کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہاں کہ معیشت کو بحال کرنے کا سب بہتر طریقہ کاروبار کے بہتر فروغ کے لیے سازگار حالات پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے حکومت پر ذور دیا کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر کاروباری طبقے کو درپیش مسائل حل کرے۔
اجلاس میں الطاف رندھاوا، شیخ عامر رفیق، راشد چودھری، میاں محبوب، حفیظ الرحمن خان، حاجی عبدالخالق، میاں عابدسمیت عوامی تاجر اتحاد کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنما موجود تھے۔
تبصرہ