جہانگیر ترین کی ڈاکٹر طاہرالقادی سے ملاقات
دونوں رہنماؤں میں ملکی سیاسی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
لاہور (8 دسمبر 2018) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کی قائد پی اے ٹی ڈاکٹر طاہرالقادری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات، دونوں رہنماؤں میں ملکی سیاسی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ جہانگیر ترین نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی خیریت دریافت کی۔ دونوں رہنماؤں میں پی پی 168 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے لیے آئین و قانون کے مطابق حکومت مظلوموں کا ساتھ دے گی۔ حصول انصاف کے لیے غیر جانبدار شفاف تحقیقات ناگزیر ہیں عدالتوں کے ذریعے انصاف کے حصول کے لیے ہم مظلوموں کے ساتھ ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے رہنما پی ٹی آئی جہانگیر ترین کا شکریہ ادا کیا، ملاقات میں سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور بھی شریک تھے۔
تبصرہ