سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس: عوامی لیگل ٹیم کے سربراہ مخدوم مجید حسین وکلاء کی ہڑتال کے باعث اے ٹی سی میں پیش نہ ہوسکے
لاہور (7 دسمبر 2018) سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس میں عوامی تحریک کی لیگل ٹیم کے سربراہ مخدوم مجید حسین شاہ ایڈووکیٹ گذشتہ روز فیصل آباد ڈویژن کے وکلاء کی طرف سے ہڑتال کے باعث انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں پیش نہ ہوسکے، انہوں نے اپنی تحریری درخواست میں کہا کہ میں ممبر پنجاب بار کونسل ہوں اور چونکہ ہڑتال پنجاب بار کونسل کی طرف سے ہے اس لیے بھی نہیں آسکتا۔
دریں اثناء نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ، سردار غضنفر حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ نئی جے آئی ٹی کی درخواست منظور ہونے کو ہم حصول انصاف کی جدوجہد میں ایک بڑی پیش رفت سمجھتے ہیں،اس سے قبل سانحہ ماڈل ٹاؤن کی غیر جانبدار تفتیش نہیں ہوئی اور سابق دور حکومت میں بننے والی جے آئی ٹی نے دانستہ حقائق مسخ کئے۔
تبصرہ