پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر کی عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بننے پر مبارکباد
امید ہے عمران اسماعیل صوبہ کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے: قاضی زاہد حسین
لاہور (25 اگست 2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ان کے تقرر پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ گورنر کسی جماعت نہیں وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے۔ امید ہے عمران اسماعیل سندھ کی تعمیر و ترقی، امن کے پائیدار قیام کے حوالے سے اپنی آئینی، قانونی ذمہ داریاں احسن طریقے سے پوری کرینگے اور عوامی سطح پر وہ مسائل جو وفاق کی مدد سے حل کیے جا سکتے ہیں ان کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے، قاضی زاہد حسین نے کہا کہ اس وقت کراچی میں پینے کے صاف پانی اور صفائی کے حوالے سے عوام کو شدید مسائل کا سامنا ہے۔ کراچی میں ٹرانسپورٹ بھی ایک بڑا عوامی مسئلہ ہے، گورنر مفاد عامہ میں سندھ کی منتخب حکومت سے ملکر سندھ اور کراچی کے عوام کو درپیش مسائل حل کروائیں گے۔
تبصرہ