3 بار وزیراعظم رہنے والے نواز شریف کے بیٹے غیر ملکی شہری ہیں: عوامی تحریک لاہور
شریف خاندان کا لندن میں دولت جمع کرنا پاکستان اور اس کے عوام سے اظہار نفرت ہے
لاہور کے عوام اللہ کے عذاب سے بچنے کیلئے آئندہ شریفوں کو ووٹ نہ دینے کا عہد کریں، افضل گجر
کرپٹ اور قاتل خاندان کے امیدواروں کو ووٹ دینے والے بھی اللہ کی گرفت میں آئینگے، حافظ غلام فرید
شریف خاندان کو ختم نبوت کے قانون کو بدلنے اور ماڈل ٹاؤن میں ظلم پر سزا ملی: اجلاس
لاہور (2 اگست 2018ء) عوامی تحریک لاہور کے صدر افضل گجر نے کہا ہے کہ لاہور کے عوام اللہ کے عذاب سے بچنے کیلئے آئندہ شریفوں کو ووٹ نہ دینے کا عہد کریں، شریف خاندان ختم نبوت کے قانون کو بدلنے اور ماڈل ٹاؤن میں لاشیں گرانے پر عبرت کا نشان بنا، 3 بار وزیراعظم رہنے والے نواز شریف کے بیٹے غیر ملکی شہری اور وہ خود اقامہ ہولڈر اور اس خاندان کی دولت اور کاروبار لندن میں ہیں، کیا ایسا شخص پاکستان کا وفادار ہو سکتا ہے؟ نواز شریف نے بیرون ملک موجود کھربوں روپے کے اثاثے بچانے کیلئے فوج کے خلاف ووٹ کو عزت دو کی گندی مہم چلائی، اس خاندان کے بچے بچے نے دونوں ہاتھوں سے ملک لوٹا۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے نواز شریف کے امیدواروں کو ووٹ دینے والے بھی اللہ کی گرفت میں آئیں گے، وہ مرکزی سیکرٹریٹ میں تنظیمی اجلاس کے دوران گفتگو کررہے تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امیر لاہور تحریک منہاج القرآن حافظ غلام فرید نے کہا کہ لاہور کے عوام نے شریف خاندان کو 30 سال عزت دی مگر یہ خاندان اپنا گھر بار لاہور سے باہر لے گیااور اہل لاہور میں سے کسی کا ہمسایہ بننا بھی پسند نہ کیا، لاہور کے عوام ان فرعونوں، ختم نبوت کے مجرموں، انسانیت کے دشمنوں اور کرپشن کرنے والوں کی مزید بیساکھیاں نہ بنیں، ظالموں کا ساتھی بھی ظالم ہوتا ہے اور اللہ کا حکم ہے کہ گناہ اور ظلم پر ایک دوسرے کی مدد نہ کرو۔ انہوں نے کہا کہ یہ خاندان جو کبھی ’’میڈ ان پاکستان‘‘ کہلوانے میں فخر محسوس کرتا تھا آج ’’میڈ ان لندن‘‘ ہے، ان کی پاکستان کی دھرتی کے ساتھ وابستگی اقتدار کی حد تک تھی۔ ان کی دولت، جائیدادیں پاکستان سے باہر ہیں، لاہور کے عوام اس کرپٹ خاندان کی سیاسی طاقت بن کر پاکستان کو کمزور کرنے کے ایجنڈے کا مزید حصہ نہ بنیں۔
تبصرہ