تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز چودھری کی خرم نواز گنڈاپور سے ملاقات
ختم نبوت کے قانون اور ماڈل ٹاؤن میں انسانیت کا خون بہانے والوں کا انجام قریب ہے
لاہور پانی میں ڈوب گیا اب جعلی خادم چلو بھر پانی میں ڈوب مرے: خرم نواز گنڈاپور
لاہور (03 جولائی 2018) تحریک انصاف کے مرکزی راہنما این اے 133 سے امیدوار اعجاز چوہدری نے عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں خرم نواز گنڈاپور سے ملاقات کی۔ دونوں راہنماؤں نے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اعجاز چودھری نے کہا کہ ختم نبوت کے قانون اور ماڈل ٹاؤن میں انسانیت کا خون بہانے والوں کا انجام قریب ہے۔ خون لیگ کے امیدوار منہ چھپاتے پھر رہے ہیں کیونکہ ان کے پاس اشرافیہ کی لوٹ مار کا کوئی جواب نہیں ہے۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ شریف برادران کو ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی اور بے گناہوں کا خون بہانے کی عبرتناک سزا ملے گی، ابھی تو ان کی ذلت ہوئی، بہت جلد مرمت بھی ہو گی اور یہ جیل بھی جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف، مریم نواز اور اشتہاری بچوں کے خلاف اہم فیصلہ سنائے گی، امید ہے کرپٹ خاندان گرفتار ہو گا اور جیل جائے گا۔ خرم نواز گنڈاپور نے مزید کہا کہ لاہور بارش کے پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔ لاہور کو پیرس بنانے کے دعوے کرنے والے شہباز شریف کو چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے جعلی خادم نے صرف سڑکوں کی تزئین و آرائش پر پیسہ لگایا کیونکہ وہ نظر آتی ہے، سیوریج سسٹم زمین کے نیچے ہوتا ہے اور نظر نہیں آتا اس لئے اس پر پیسہ نہیں لگایا گیا۔
تبصرہ